31 مئی، 2012، 3:04 PM

جنرل جعفری

ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ نے ایران کے تینوں جزائر کا دورہ کیا

ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ نے ایران کے تینوں جزائر کا دورہ کیا

مہر نیوز، 31 مئی 2012:اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف میجر جنرل جعفری نے ایران کے تینوں جزائر چھوٹا اور بڑا تنب اور ابوموسی میں تعینات سپاہ کے رزمی دستوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف میجر جنرل محمد علی جعفری نے ایران کے تینوں جزائر چھوٹا اور بڑا تنب اور ابوموسی میں تعینات سپاہ کے رزمی دستوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ سپاہ پاسداران کے سربراہ نے رضآکار دستوں اور  ابوموسی جزیرے کے عوام سے ملاقات کی اور سپاہ کی دفاعی صلاحیتوں اور ملک کی سرحدوں کے دفاع کے بارے میں سپاہ کی مکمل آمادگی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ رضاکار دستوں اور سپاہ اور ایرانی مسلح افواج کی دفاعی آمادگي سے عالمی سامراجی طاقتوں اور علاقہ میں ان کے حامیوں پر خوف و ہراس چھایا ہوا ہے انھوں نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی اور محبت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ علاقہ میں موجود غیر علاقائي طاقتیں علاقہ میں بحران پیدا کرکے اپنے  شوم م قاصد تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہیں۔                                                                                                                                                                                            

News ID 1616850

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha